وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، پنجاب کو پولیو فری بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے بچوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اوّلین ترجیح ہے۔
پنجاب کی وزیرِ صحت نے مزید کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے معصوم بچوں کو مستقل جسمانی محتاجی سے پچانے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
Comments are closed.