بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو ٹی20 وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو دوسرے ٹی 20 وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان کو میزبانی دینے کا فیصلہ دوسرے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔

کونسل کے مطابق دوسرے ٹی 20 ایشیا کپ میں8 ایشیائی ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے مطابق ایونٹ میں بھارت، بنگلادیش، نیپال، افغانستان، سری لنکا، ایران اور کمبوڈیا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

کونسل کے مطابق دوسرا ٹی 20 وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 2023ء میں جنوری فروری میں پاکستان میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.