جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

“پاکستان کو ماحولیاتی کانفرنس میں نہ بلانے پر شور کیوں؟”

وزیراعظم عمران خان نے 26 ویں ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کو نہ بلانے پر ہونے والے شور پر حیرانگی کا اظہار کرتے خاموشی توڑ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرتے پوئے کہا کہ ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ دینے اور اس پر ہونے والے شور پر حیران ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ماحول دوست پالیسیاں مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنے مقصد کے عین مطابق جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کلین اینڈ گرین پاکستان، بلین ٹرین سونامی، قدرتی بنیادوں پر حل اور دریاؤں کی صفائی جیسے اقدامات اٹھائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے 7 سالوں میں ماحول دوست اقدامات سے بہت کچھ سیکھا۔ ہمارے پاس وسیع تجربہ ہے۔ پاکستان کسی بھی ملک کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی پالیسیوں کو تسلیم اور ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے پہلے ہی ترجیحات طے کرلی تھیں۔ عالمی برادری مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے تو تعاون کرسکتے ہیں۔

 

You might also like

Comments are closed.