پاکستان سے ہوئے قرض کے معاہدے کی منظوری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہو گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالرز کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا ہے۔
آئی ایم ایف کے حکام کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی پہلی قسط کا حجم 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز ہو گا۔
Comments are closed.