نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر آزادی اور خود داری کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔
شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں سابق حکومت اور چیئر مین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کرلوں گا مگر قرضہ نہیں لوں گا، اقتدار میں آ کر عمران خان نے 23 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔
شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کو قرضوں میں دھکیلنے کا الزام عمران خان ماضی کی حکومتوں پر لگاتے تھے، بحران خان کی حکومت میں ملکی قرضے 53ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی تفصیلات پی ٹی آئی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق 70 سال کے مجموعی قرضے 29ہزار ارب روپے تھے۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا دہرا معیار اب بے نقاب ہو چکا ہے۔
Comments are closed.