بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو عالمی سطح پر دوبارہ برانڈ کیا جانا چاہیے، سعودی سفیر

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ بے پناہ صلاحیت کے حامل پاکستان کو عالمی سطح پر دوبارہ برانڈ کیا جانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری کو سعودی مارکیٹ کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت توانائی کے شعبے میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے بجلی بنانے کا اقدام سعودی سرمایہ کاری کیلئے بڑا موقع ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شمسی توانائی میں سرمایہ کار سعودی کمپنیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.