whisper hookup knoxville hookups galaxy s10 stereo hookup casual encounter hookups burley bike hookup hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش نیا سنگ میل عبور کر گئی، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی۔

اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے نئے بیان میں ڈالر کی اڑان  پر رد عمل اور موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔

اسد عمر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ’اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی ہے۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام پر عوام سے باہر نکلنے کا کہتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کر گیا ہے، جاگو پاکستان، نکلو پاکستان کی خاطر، ملک بچانے کا وقت ہے۔‘

واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 1.61 روپے بڑھا ہے جبکہ 11 اپریل سے آج تک ڈالر 17.07 روپے مہنگا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.