پاکستان کو دسمبر میں دو ایل این جی کارگوز کی فراہمی کیلئے عالمی کمپنیوں کی طرف سے تین بولیاں موصول ہوئی ہیں۔
پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے 7 سے 8 دسمبر اور 13سے 14دسمبر کی ڈلیوری کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کر رکھی تھیں جو آج کھول دی گئیں۔
پی ایل ایل ذرائع کے مطابق عالمی کمپنیوں کی طرف سے 7 سے 8 دسمبر کی سپلائی کیلئے کم سے کم 15.97ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 18.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی گئی ہے۔
13سے 14دسمبر کی ڈلیوری کیلئے صرف ایک عالمی کمپنی نے 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی ہے۔
ان بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کا بورڈ کرے گا۔
Comments are closed.