جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

پاکستان کو خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے، روسی وزیر

روسی وزیر توانائی نکولے شلگینوف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس معاہدے کو مارچ کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر توانائی نکولے شلگینوف کا کہنا تھا کہ معاہدے میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن کی تفصیلات طے ہوں گی۔

روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری کے معاملے پر پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے درمیان آخری روز کا وزارتی سطح کا اجلاس شروع ہو گیا۔

روسی وزیر نے کہا کہ معاہدے میں انشورنس اورحجم سے متعلق تفصیلات بھی طے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایل این جی کیلئے روسی کمپنیز سے 2023 کے آخر کیلئے رابطہ کرنا چاہیے، روس کے فی الحال ایل این جی سپلائی کے معاہدے ہو چکے ہیں۔

روسی وزیر توانائی نے کہا کہ روس کے پاس اسپاٹ مارکیٹ میں بھی ایل این جی کی تھوڑی کیپیسٹی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.