بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لیں گے، اسحٰق ڈار

وزیر خزانہ اسحٰق نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ حکومت کی کامیابی کےلیے دعا کریں، پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مدینہ منورہ میں ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس سمیت دیگر اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات میں کیا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے بحران میں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، امید ہے پوری قوم کے تعاون سے پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے اسحٰق ڈار کو یقین دہانی کرائی کہ وہ نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر میں ن لیگی کارکنوں پر زور دیں گے کہ وہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ قانونی طریقے سے پاکستان بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 30 سے 32 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا جاتا ہے اسے 40 ارب ڈالر تک پہنچائیں، تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں حکومت کی مدد کرسکیں۔

اس موقع پر ن لیگ پنجاب کے رہنما رانا مشہود سے بھی ن لیگ جاپان کے وفد سے ملاقات کی اور دینی اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی۔

ملاقات میں سینئر لیگی رہنما رانا شوکت، ن لیگ کویت کے چیئرمین چوہدری عرفان ناگرہ، ن لیگ سعودی عرب کے رہنما چوہدری محمود الحق ڈوگر، ڈپٹی سیکریٹری جنرل رانا طارق محمود سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.