نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تھریٹ کی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔
دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اہم بیان جاری کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مکمل اطمینان تھا اس لیے ٹیم کو پاکستان بھیجا تاہم جمعہ کے روز صورتحال بدل گئی۔
ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور تھریٹ لیول بدلا اس لیے دورہ منسوخ کیا، ہمیں جو ایڈوائس ملی تھی اس میں ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا۔
سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت سے مخصوص اور مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملی تھی، آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی، تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتائی
ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہم نے حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ منسوخ کیا تھا، اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتیں۔
Comments are closed.