اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہت فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر میں پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔
انتونیو گوتریس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پل، سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی تعاون بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا۔
اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو کہتا ہوں کہ پاکستان کو بہت فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کو موبلائز کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کو بحالی کیلئے مالی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.