معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدات میں 12 ارب ڈالر کمی کی جائے اور 10 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوجائیں تو پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ اگلے سال مہنگائی تئیس فی صد تک جانے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال ملکی ترقی کی شرح تین فی صد تک رہ سکتی ہے۔
Comments are closed.