بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

پاکستان کو آئی ایم ایف کی نئی شرط کا سامنا

تمام شرائط ماننے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے کہا ہے کہ جن ملکوں نے جون تک فنانسنگ کا وعدہ کر رکھا ہے، ان سے لکھوا لائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جون تک فنانسنگ کرنے والے ملکوں کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یہ تحریر سعودی عرب، قطر اور یواے ای کے آئی ایم ایف میں تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر فراہم کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت تینوں ممالک سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی سرگرم ہوگیا، پاکستانی حکام جلد تحریری یقین دہانیاں حاصل کرنے کیلئے پرُ امید ہے۔

 اس سے پہلے پاکستان نے آئی ایم ایف کی آخری شرط کمرشل بینکوں سے براہ راست قرض نہ لینے کی مانی ہے، تاہم پاکستان نے آئی ایم ایف کی اس شرط سے بھی اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پر بھی مذاکرات مکمل کرچکے ہیں، پاکستان چاہتا ہے موسم بہار میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہوجائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.