پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی قسط موصول ہوگئی۔
مرکزی بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی قسط موصول ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹی قسط موصول ہوئی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب 72 کروڑ ڈالرز ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف بورڈ نے قرض کی چھٹی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.