پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران اس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 33 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 644 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 3 ہزار 653 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 9 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 320 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 67 ہزار 658 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 386 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 2 ہزار 653 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 866 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 60 لاکھ 94 ہزار 825 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 63 ہزار 967 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 29 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 724 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 441 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 698 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 194 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 2 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 781 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 229 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 373 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 339 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.