پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی بہت زیادہ کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آچکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 301 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 136 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 70 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 849 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 214 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 451 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 704 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 51 ہزار 914 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 895 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار 25 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 5 ہزار 444 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 13 کروڑ 59 لاکھ 23 ہزار 461 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 79 لاکھ 79 ہزار 552 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 78 ہزار 564 ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 640 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 32 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 53 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 825 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 900 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 198 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 963 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 627 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 744مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 540 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.