بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 62 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 62 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 8 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 713 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 82 لاکھ 88 ہزار 91 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 30 ہزار 512 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 744 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 14 ہزار 951 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 51 ہزار 758 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 157 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 61 ہزار 757 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 948 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 786 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 970 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 188 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 481 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 891 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 197 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 291 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 273 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 920 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.