نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 613 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید3 ہزار 438 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 32 فیصد ہو گئی۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 232 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار367 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 64 ہزار 619 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 131 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار 457 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 88 ہزار 432 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 6 کروڑ 17 لاکھ 24 ہزار 580 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ 94 لاکھ 27 ہزار 419 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 38 ہزار 327 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 960 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 3 ہزار 157 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 66 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 200 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 107 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 956 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 874 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 824مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 708 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 403 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 340 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 51 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 177 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.