پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے شکار 4 مریض انتقال کر گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 242 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 115 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 586 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار 537 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 455 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار 523 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.