پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 2 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 483 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 1 ہزار 857 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 328 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 513 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 712 زیرِ علاج مریضوں میں سے 503 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 75 ہزار 473 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 67 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 71 لاکھ 12 ہزار 283 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 73 ہزار 347 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 91 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 324 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 547 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 583 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 307 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 930 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 209 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 458 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 662 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.