پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 592 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 532 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 452 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 795 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 673 زیرِ علاج مریضوں میں سے 174 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 7 ہزار 670 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 93 لاکھ 57 ہزار 810 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 71 ہزار 930 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 28 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 307 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 84 لاکھ 42 ہزار 166 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 21 لاکھ 44 ہزار 309 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 88 ہزار 672 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 151 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 10 ہزار 635 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 585 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 602 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 327 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 939 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 476 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 793 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 678 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 793 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.