بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے: میچل مارش

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر میچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں، ہمارا اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی جگہ ہے ، ٹیم بھی بہت اچھی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے

انہوں نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کل جیت کی خوشی منائی سب نے اکٹھے ڈنر کیا، بہت انجوائے کیا اور اب سب تازہ دم ہیں۔

وارنر نے 2015 میں کینڈی نامی لڑکی سے شادی کی تھی جس سے ان کی تین بیٹیاں ہیں

میچل مارش نے کہا کہ دورہ پاکستان میں یہ جیت بڑی شاندار رہی جو سیریز کے آخری سیشن میں ملی، مستقبل میں برصغیر کے ٹورز ہیں اس سیریز کی جیت کا فائدہ ہو گا، اب فوکس ون ڈے سیریز پر ہے سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن بھی ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز بھی ٹیسٹ سیریز کی طرح بہت اچھی ہو گی، ٹیسٹ سیریز اچھی اسپرٹ میں کھیلی گئی اب یہ سیریز بھی شاندار ہو گی۔

شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کیا ہے جو رضوان نہیں کرسکتا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ وائٹ بال سیریز سے پہلے مجھے بریک ملی جس کا فائدہ ہو گا، میں نے سیریز سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارا پھر وائٹ بال سیریز کی تیاری کی، اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑی کے نہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ نے تجربہ کار کھلاڑی کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم بہت اچھی ہے ہم سب کے پاس موقع ہے کہ اچھا پرفارم کریں، آسٹریلیا وائٹ بال کی ایک نئی ٹیم ہے جبکہ پاکستان ٹیم تجربہ کار ہے، لاہور میں ہائی اسکو رنگ میچ ہوں گے اوس کا کردار بھی اہم ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.