وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا وسیم خان جیسے شخص کو کھونا قابلِ افسوس ہے۔
یہ بات زلفی بخاری نے وسیم خان کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ردِ عمل میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وسیم خان کرکٹ میں کہیں اور کامیاب ہوں گے۔
زلفی بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ناک ہے کہ ہم اس مزاحمتی نظام میں ایک سمندر پار پاکستانی کے ٹیلنٹ سے مستفید نہیں ہو سکے۔
Comments are closed.