ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، وہ اور مکی آرتھر بہت زیادہ پُرجوش ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔

گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم رہی جس سے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے رول کلچر اور جیت کے برانڈ کو سمجھنے میں مدد ملی۔

گرانٹ بریڈ برن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے توقعات کا معیار بلند کیا اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو اسی طرح چیلنج دیتے رہیں گے، یہ عمل شروع ہو چکا ہے اور ہمارے کھلاڑی ان چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.