پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ان کے دائیں گھٹنے پر گیند لگی، ثقلین کا گھٹنہ سوجن کا شکار ہے اور وہ تکلیف بھی محسوس کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس کے مطابق ثقلین مشتاق آرام کر رہے ہیں۔
ان کے علاوہ وکٹ کیپر محمد رضوان اور بیٹر فخر زمان نے بھی آرام کیا جبکہ فاسٹ بولرز سمیت دیگر کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک رہے۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفری بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔
فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کمر کی تکلیف کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ محمد رضوان، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ میں کریمپس کی وجہ سے تکلیف میں دکھائی دیے۔
ایشیا کپ میں پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ پاکستان ٹیم دوسرا میچ جمعہ کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔
سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان ٹیم کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
Comments are closed.