بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہانگ کانگ کے ڈریسنگ روم کا دورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر حریف ٹیم ہانگ کانگ کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا۔

ڈریسنگ روم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گھل مل گئے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیلفیاں لیں۔

پاکستان ٹیم نے ہانگ کانگ کی شرٹ پر دستخط کئے، دونوں ٹیموں کے درمیان دستخط شدہ بلے کا تبادلہ ہوا۔

بابر اعظم نے بھی ہانگ کانگ کو بیٹ پر دستخط کر کے دیے جبکہ شاہنواز دھانی نے اپنے مخصوص انداز میں سیلفی لی۔

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 میں رنز کے اعتبار سے سب سےبڑی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح اپنے نام کی تھی۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا لیکن حریف ٹیم صرف 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، یوں گرین شرٹس نے میچ 155 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.