christian bookstore fort myers thuy tien hotel ho chi minh the smile on your face lets me know that skype add friends the no nonsense man heeraa indian divorced dating sites australia

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑی جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچے۔

وطن واپس آنے والے اسکواڈ میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز میں رک گئے۔ محمد عباس اور اظہر علی انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے جبکہ کوچ مصباح الحق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

کنگسٹن سے وطن واپس روانگی سے چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اب وہ 10 روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.