جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

پاکستان کرکٹ ٹیم میں میسی کے فینز زیادہ یا رونالڈو کے؟

پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں سب رونالڈو کے فینز ہیں، پرتگال کی شکست پر دکھ ہوا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ٹیم میں میسی کے فینز کم ہیں، انگلینڈ ٹیم کے ساتھ فٹبال میچز تو نہیں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میچ ہار جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ پلان نہیں بنایا گیا، پلان ضرور بنایا گیا اس پر صحیح عمل نہیں ہو سکا۔

امام الحق کا کہنا ہے کہ آخری ٹیسٹ کی جیت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے کی تیاری میں مدد دے گی، موسم کراچی کا گرم ہے، پچ ملتان جیسی لگ رہی ہے، جو غلطیاں کی کوشش ہو گی کہ اس کو نہ دہرائیں۔

دفاعی چیمپین فرانس ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ فائنل میں ارجنٹینا کے لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے کا دکھ ہے، انگلش کرکٹر نے پہلے روز 500 رنز کردیے تو ان کو مارنے کا دل کر رہا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست ہوئی، اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں سخت میٹنگ بھی ہوتی ہے۔

امام الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کی پچ اسپنرز کو سپورٹ کرے گی، ہماری بیٹنگ مضبوط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.