بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے زریعے سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رات گئے لاہور ایئرپورٹ پہنچی، قومی اسکواڈ غیر ملکی پرواز کے زریعے سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گا۔

اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہم تھی، کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے، جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.