سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی جہاں 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل بھی کولمبو پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
وہ ویزا بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں نہیں پہنچ سکے تھے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.