st louis hookups reddit is there a real hookup app farm girl hookup app for plane hookups casual encounter hookups hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی میں ٹریفک جام میں پھنس گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی میں ٹریفک جام میں پھنس گئی اور اسٹیڈیم پہنچنے میں دیر ہوگئی۔ 

بتایا جارہا ہے کہ ٹیم ٹریفک جام کی وجہ سے 20 منٹ تاخیر سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، قومی کرکٹ ٹیم میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

ٹیم منیجر کے مطابق سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

کپتان بابر اعظم نے تمام افراد سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

قومی ٹیم کے منیجر نے بھی مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.