ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات سری لنکا روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات ساڑھے 10 بجے سری لنکا روانہ ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا میں پاکستان ٹیم 2 روزہ وارم اپ میچ ہمبنٹوٹا میں 11 سے 12 جولائی تک کھیلے گی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا گیا تھا جو کل اختتام پذیر ہوا۔

تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی تھی۔

دوسری جانب فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل آج دبئی میں ٹیم کو جوائن کر کے سری لنکا میں باضابطہ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مورنے مورکل ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے کراچی میں کیمپ کو جوائن نہیں کر سکے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.