بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اس سلسلے میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کےلیے سینئر سابق کرکٹرز کے نام کل تک فائنل ہونے کا امکان ہے۔

پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو پیغام دیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔ اپنے ساتھ سینئر کرکٹرز کو ملائیں، کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

ذرائع نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین کے نام تجویز کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ذکاء اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجویز دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے عہدوں کا برقرار رہنا مشکل ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کےلیے نیا نام تلاش کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.