پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت سے متعلق حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارت میں ہونے والے 13ویں کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کے لیے حکومت کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔
خط میں پی سی بی نے وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھجوائی ہے اور ہدایت طلب کی ہے کہ کس وینیو پر کھیلنا ہے؟
پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کیا جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ 2016ء میں بھی ٹیم کی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد نئی دہلی گیا تھا، وفد بھیجنے سے متعلق پی سی بی معاونت کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی کاپی کیا ہے۔
Comments are closed.