پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ملتوی کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی ہوم سیریز میں میزبانی کرنی ہے جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہے، پی ایس ایل کے لیے ونڈو 12فروری سے 10 مارچ رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیریز پی ایس ایل سے متصادم ہونے پر پی سی بی نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے اور یہ ہوم سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ونڈو کے لیے پی سی بی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی ایل ٹی 20 کے شیڈول کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کر کے لیگ شیڈول سے 10 روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Comments are closed.