پاکستان نے روس، یوکرین کشیدگی پر آزادانہ خارجہ پالیسی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں حکومت نے آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا۔
اس اجلاس میں روس اور یوکرین کی کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کسی بھی صورت میں کشیدگی کا حامی نہیں۔
Comments are closed.