
پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود کردیا گیا، اب قومی ٹیم صرف دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کو دورہ سری لنکا میں اس سے قبل تین ایک روزہ میچز کھیلنے تھے جو اب ختم کردیے گئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی آفر کی جو پی سی بی نے قبول کرلی۔
سری لنکا نے جولائی، اگست میں لوکل ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانی ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کردی گئی۔
تین میچوں پر مشتمل ون ڈن سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی جبکہ پاکستان نے جولائی، اگست میں سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔
Comments are closed.