
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کا چپہ چپہ محفوظ ہے، جو بھی خطرات ہیں ان سے نمٹنے کیلیے ہروقت تیار ہیں۔
راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ملک کے اندرونی معاملات سمیت بیرونی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا احساس ہے اور ان کا جواب بھی رکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام کسی بھی بیرونی خطرے کے خلاف مضبوط ہے۔
ملکی معاملات پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو بات کی وہ ذاتی طور پر کی اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ میرے ادارے کے جوانوں پر جھوٹی تہمات لگائی گئیں اس لیے آیا ہوں۔
Comments are closed.