سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ میں 78 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم 7ویں اوور میں 22 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود نے بھی اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 31 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 94 رنز پر گری جب شان مسعود 31 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد حیدر علی بھی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 4 رنز ہی بنا سکے۔
پاکستانی بیٹر محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2، حسن محمود، نسم احمد اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے۔
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نور الحسن کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، شبیر رحمٰن، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمٰن اور نسم احمد شامل ہیں۔
Comments are closed.