جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

پاکستان کا بلیو اکانومی کی ترقی میں تعاون کرنے کا یورپین یونین سے مطالبہ

پاکستان نے یورپین یونین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی بلیو اکانومی کو ترقی دینے میں تعاون کرے۔

یہ بات وزیر تجارت سید نوید قمر نے یورپی یونین کے کمشنر برائے ماحولیات، سمندر اور ماہی پروری Virginijus Sinkevicius سے ملاقات میں کہی۔

سید نوید قمر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے برآمدی پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لیے ماہی گیری کے شعبے کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تکنیکی اور مالی معاونت کے ذریعے یورپی یونین کے تعاون اور مدد سے اپنی بلیو اکانومی کو ترقی دینا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر یورپین کمشنر برائے ماحولیات کو مزید آگاہ کیا کہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں میں 1 فیصد سے بھی کم حصّہ ڈالنے کے باوجود بھی پاکستان موسمیاتی بحران کے زد میں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ملک حالیہ دنوں میں شدید موسمی واقعات کا شکار رہا ہے۔  

پاکستان کو خشک سالی، جنگلات کی آگ، شدید اور طویل گرمی کی لہروں کے ساتھ ساتھ غیر معمولی اور طویل مون سون بارشوں کا بھی سامنا رہا ہے۔

اس کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب آئے اور پاکستان کو بڑے معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.