مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم آج کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنا اور اچھا ٹوٹل بنا کر حریف پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے حریف ٹیم کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطمئن نہیں ہیں، ہم اپنے توازن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ ہماری حمایت بھی کر رہے ہیں، اور یہاں ہم اپنی کارکردگی سے انہیں خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.