بدھ 9؍ربیع الثانی 1445ھ25؍اکتوبر 2023ء

پاکستان کا اب بھی چانس موجود ہے، بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے کہا کہ پاکستان کا اب بھی چانس موجود ہے، ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

جیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ پچھلے دو دن مشکل تھے، شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہر کسی کی نظریں جمعہ کے میچ پر ہیں، ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا، جنوبی افریقہ بہترین فارم میں ہے، ہمیں اس کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

پاکستانی بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں مستحکم پلان کے ساتھ آنا ہوگا، ہر بال پر مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بھی کوالٹی بیٹرز موجود ہیں، پلیئر کا بیٹنگ میں اپنا انداز ہے، مجھے بیٹرز کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں۔ 

اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف مثبت ارادوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، پاکستان ٹیم میں بڑا ٹوٹل بورڈ پر سجانے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیم پلان پر کلیئر ہونا اور اس پر عمل کرنا کافی اہم ہے، ہم بطور ٹیم جہاں ہونا چاہتے ہیں، وہاں نہیں ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اس بار ساوتھ افریقا کا موڈ لگ رہا ہے کہ وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ خواہش ہے پاکستان پاور پلے میں اور بہتر بیٹنگ کرے۔

سعود شکیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ سعود شکیل کمال کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں، سعود کافی اہم پوزیشن پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اب بھی چانس موجود ہے، ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، امید ہے جمعہ کے میچ کے ساتھ ہمارے لیے چیزیں بہتر ہو جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.