پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا، گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے۔
ذرائع نے کہا کہ مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، مذاکرات بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنا ہو گا، مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہو گا اور قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، اسٹاف لیول معاہدہ اب مارچ میں کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.