بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

پاکستان چین سے ہائی اسپیڈ ٹرین ٹیکنالوجی درآمد کرے گا

پاکستان چین سے ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی در آمد کرے گا، جلد یہ ہائی اسپیڈ ٹرین پاکستان پہنچ جائیں گیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین پاکستان کو ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی برآمد کرے گا۔ 

چین کی جانب سے پاکستان کے لیے برآمد کی گئیں ہائی اسپیڈ ٹرین کی 46 بوگیاں 3 نومبر تک روانا کر دی جائیں گی۔

چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کر لی۔

 جبکہ مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔

چینی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب چین یہ  ٹیکنالوجی برآمد کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.