وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پاکستانی میں چینی سفیر نونگ رونگ نے اعادہ کیا ہے کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کے لیے اٹھنے والی سازشوں کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور چینی سفیر نونگ رونگ نے اعادہ کیا ہے کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
چینی سفیر نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔
چین کے سفیر نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو عید کی مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے عید کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں چینی ورکرز کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کیا۔
Comments are closed.