پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا ہفتہ 14 اگست سے قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں ہورہا ہے، ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔
لیگ میں دفاعی چیمپیئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم چھٹی بار ٹائٹل کے حصول کیلئے فیورٹ ہو گی اور لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئرفورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
لیگ کے افتتاحی روز 14 اگست کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ واپڈا سے رات 8 بجے ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان آرمی اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیموں کے درمیان رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.