پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن اور لائلپور کلب فیصل آباد نے میچز جیت لیے۔
قاسم باغ فٹ بال اسٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ کے پہلے میچ میں مسلم کلب چمن اور پاکستان نیوی کے درمیان میچ میں مسلم کلب چمن نے پاکستان نیوی کو 0-1 گول سے شکست دی۔
میچ کا واحد گول فرید اللہ نے کھیل کے 32 ویں منٹ میں دوسرے میچ میں لائلپور کلب نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو 2-3 گول سے زیر کیا۔ وقفے تک سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو لائلپور کے خلاف 1-2 گول سے برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں لائلپور کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 2-3 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے صفیان نے دو اور محمد ساگر نے ایک گول کیا۔
سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے دونوں گول توصیف احمد نے کئے۔ محمد حبیب نےلائلپور کلب اور خالد خان نےسوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم کی کوچنگ کی۔
لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
محرم الحرام کے باعث لیگ کے 18 اور 19 اگست کو میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.