جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

پاکستان پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا، ایم ڈی آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹیلنا جارجیوا نےامید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا اور اسے سری لنکا اورگھانا جیسی صورتحال کاسامنا نہیں کرناپڑے گا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان نے جن معاملات پر اتفاق رائے کیا ان پر عمل سے پروگرام مکمل کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اقتصادی استحکام لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ہم سب کی خیر سگالی سے ممکن ہوگا، پاکستان موسمیاتی تغیرات کی فرنٹ لائن پر رہے گا، پاکستان میں زراعت کے مستقبل کی پائیداری پر سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں، پاکستان ایسا پالیسی فریم ورک بنالے جس سے معاشی خطرات ٹل جائیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم چاہتے کہ پاکستان پائیدار معاشی ترقی کی جانب گامزن ہو، ہم پاکستان سے اس وقت بین الاقوامی مالی سپورٹ کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو موسمیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے، لیکن پاکستانی حکام جو اقدامات کر رہے ہیں ان سےامید ہے کہ ہم اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرلیں گے، اس وقت ہم پاکستان کی مالی یقین دہانیوں کو یقینی بنانے پر بات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.