اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

پاکستان ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر مداحوں کا زبردست استقبال

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی اور عالمی چیمپئن بن گیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ان فٹ ہونا ہمارا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  بیٹنگ میں کوئی نمایاں کارنامہ نہیں انجام دے سکی اور مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پاکستان کے بولرز نے اپنی تباہ کن بولنگ کے ذریعے آسان ہدف کو انگلینڈ کے لیے مشکل بنادیا اور انگلینڈ کی ٹیم 19ویں اوور کی آخری گیند پر اسے بمشکل حاصل کر پائی۔

ورلڈکپ میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے اور مداحوں کے دل جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم جب اپنے ہوٹل واپس پہنچی تو وہاں پر موجود مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

مداحوں نے ٹیم کے پہنچنے پر ان کے لیے ملی نغمے بھی گائے اور مشہور پاکستانی نغمہ ’جذبہ جنون‘ گاتے ہوئے نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی جانب سے ٹیم کا استقبال کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.